چینی صدر کا دورہ پاکستان خطے پر دوررس مثبت نتائج مرتب کرے گا، سینیٹر مشاہد حسین،

چینی صحافیوں کو بریفنگ، چینی این جی او کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اتوار 29 مارچ 2015 23:31

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے چینی صدر کے ممکنہ دورہِ پاکستان کو دوطرفہ تعلقات میں کلیدی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر شی چن پنگ کی جانب سے ایشیائی تہذیبوں کے مابین ڈائیلاگ کے فروغ کا اعلان خطہ پرمثبت دوررس نتائج مرتب کرے گا، وہ اپنے قائم کردہ غیرسرکاری ادارے پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ اور چین کی نمایاں این جی او چائنہ ورلڈ پیش فاوٴنڈیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخظ کے بعد چینی صحافیوں کو میڈیا بریفنگ دے رہے تھے، مفاہمتی یاداشت میں دونوں اداروں کے مابین ثقافت، ماحولیات اور علاقائی تعاون میں اضافے پر زور دیا گیا ہے۔

چینی صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو چینی صدر کے مستقبل قریب میں ہونے والے دورے کا شدت سے انتظار ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں دورہ توانائی ، اقتصادیت اور انفراسٹرکچر کے میدان میں قریبی تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشاہد نے ایک پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے تمام مکتبہ فکر بشمول سیاسی و مذہبی جماعتیں، میڈیا، پارلیمنٹ، عسکری اداروں میں مکمل یکجہتی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :