پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ترکی کے ادارہ ایٹوہم کے مابین سرمایہ کاری کا باہمی معاہدہ ،
چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف اور ایٹوہم کے سربراہ مسٹر براک بیوک ڈیمر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے
اتوار 29 مارچ 2015 23:31
لاہورِ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ ترکی ادارہ ای ٹوہم کے ساتھ شراکتی معاہدہ سے ہمارا تربیتی پروگرام پلان x مزید مضبوط ہو گا اور پاکستان کے نوجوان کاروباری افراد کو تربیت کے بہترین مواقع بھی میسر آئیں گے۔وہ گذشتہ روز اپنے دفتر میں ایٹوہم کے سربراہ مسٹر براک بیوک ڈیمر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر رہے تھے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ چند سال سے پاکستان میں پلان9 اور پلانXجیسے پلیٹ فارم نوجوانوں کو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لئے تربیت دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھے ہیں بلکہ بیرونی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایٹوہم کی سرمایہ کاری سے ہمارے تربیتی پروگرام کا دائرہ ء کار وسیع ہو گا اورہمارے نوجوان جدیدتربیت، ٹیکنالوجی اور تجربہ کے باہمی تبادلے سے مستفید ہو سکیں گے۔
مسٹر براک نے بھی معاہدے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ایٹوہم ہر سال40 سٹارٹ اپ منتخب کرتا ہے اور انہیں کاروبار شروع کرنے، انٹرنیٹ کے استعمال اور دیگر تمام رموز کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی جانب سے پی آئی ٹی بی کے اس منصوبے میں سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو سیکھنے کے نئے مواقع میسرآئیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.