پاک فوج کرائے کی فوج نہیں ہے جسے سعودی ریالوں کے بدلے یمن بھیجاجائے اکرم رضوی

اتوار 29 مارچ 2015 23:30

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے ممتاز طالب علم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ پاک فوج کرایے کی فوج نہیں ہے جسے سعودی ریالوں کے بدلے یمن بھیجاجائے۔ سیکورٹی فورسز قومی سلامتی جنگ لڑ رہے ہیں ۔آسیہ اندرابی پر بغاوت کامقدمہ ریاستی دہشت گردی ہے۔ایسے ہتھکنڈوں سے جذبہ حریت سرد نہیں ہوگا۔پاکستانی پرچم لہرانا اور قومی ترانہ پڑھنا کوئی جرم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو سعودی عرب کی کسی دوسرے ملک کے خلاف جنگ کاحصہ نہیں بنناچاہیے۔پاک فوج کے یمن جانے سے پاکستان میں فرقہ وارانہ تناوٴ بڑھ سکتا ہے۔ پاکستان عرب ممالک کے تنازعات سے دوررہے۔پاکستان کودوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اکرم رضوی نے کہا ریاست پاکستان کو عالمی سطح پر جاری شیعہ سنی کشمکش میں کسی صورت شریک نہیں ہوناچاہیے۔پاکستانی عوام کی واضح اکثریت پاک فوج کو یمن بھیجنے کی مخالف ہے۔

متعلقہ عنوان :