عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں ملگری وکیلان کے ممبران کی کامیابی پر مبارکباد

اتوار 29 مارچ 2015 23:29

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی ، صوبائی قائمقام جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان اور صوبائی پالیمانی لیڈر و ترجمان سردار حسین بابک نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں ملگری وکیلان کے ممبران کی کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے ، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری ایک تہنیتی بیان میں پارٹی رہنماوٴں نے ضلع چارسدہ سے محمد جان خان جنرل سیکرٹری ، نوشہرہ سے شہزاد گل صدر ، صوابی تحصیل لاہور سے ولایت خان صدر اور تنویر شہزاد جنرل سیکرٹری ، مردان سے امجد سلیم جنرل سیکرٹری ، بنوں سے وسیم خان صدر ،سمیع اللہ جنرل سیکرٹری ، سوات کے شمشیر علی صدر ڈی آئی خان کے اختر قریشی ، بونیر سے شمس بونیری ملاکنڈ سے عمر زمان ، شانگلہ سے شاہ فواد اور اشتیاق ایڈوکیٹ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب ممبران وکلاء برادری کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے ،انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے اپنی مشکلات کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے انہیں ووٹ دے کر منتخب کیا ہے تاہم اب یہ ان کی اولیں ترجیح ہونی چاہئے کہ وکلاء کے مفادات کا بھرپور تحفظ کیا جائے تاکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ امور پہلے سے بھی بہتر انداز میں انجام دے سکیں ۔