سیدنا ابوبکر صدیق ،صحابہ، و اہل بیت،کے امام ہیں ،علامہ اورنگزیب فاروقی،

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق نے صحابی بننے کا رواج رکھا کلمہ پڑھنے کا رواج بھی سب سے پہلے سیدنا ابوبکر صدیق،نے رکھا

اتوار 29 مارچ 2015 23:29

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) حضرت سیدنا ابوبکر صدیق نے صحابی بننے کا رواج رکھا کلمہ پڑھنے کا رواج بھی سب سے پہلے سیدنا ابوبکر صدیق  نے رکھا نبی اکرم ﷺ کی دعوت پر سب سے پہلے لبیک کہنے والے حضرت سیدنا صدیق اکبر  ہیں آپ  تمام صحابہ کرام اوراہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے امام ہیں اور آج بھی نبی رحمت ﷺ کے پہلو میں سوئے ہوئے ہیں ایسی عظیم ہستی کی گستاخی کرنے والے دائرہ اسلام سے خارج ہیں خلیفہ بلا فصل سیدنا ابوبکر صدیق کے دفاع کی خاطر ہزراوں جانین قربان کرچکے ہیں پھر بھی دفاع صدیق اکبر  سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ان خیالات کااظہار اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی ،علامہ اللہ وسایاصدیقی،علامہ رب نواز حنفی،علامہ تاج محمد حنفی سنی علماء کونسل کے مولانا عادل عمر ،مجلس وحد ت المومنین کے مولانا ابو امامہ،سنی ایکشن کمیٹی کے مولانا حسنین معاویہ،اہل سنت الائنس کے ڈاکٹر معاویہ حیدر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مولانا صدیق شیرازی اور دیگر نے محمود آباد میں منعقدہ سالانہ امام الصحابہ وشہداء ناموس صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے تیس سال سے کہتے آرہے ہیں کہ ایران اسلام و پاکستان دشمن ہے آج یہ بات ثابت ہوگئی ہے ایرانی انقلاب کے بانی خمینی نے خانہ کعبہ پر حملہ کی دھمکی دی تھی آج ایران نے ایک بار پھر حرمین شریفین پر حملہ کی دھمکی دی ہے تو اسے بھولنا نہیں چاہئیے کہ حرمین شریفین مسلمانوں کا مرکز ہے حرمین شریفین کے تحفظ کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سعودی عرب کی حمایت کے فیصلہ میں حکومت اور ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں حکومت ایران کے دباؤ پر پیچھے نہیں ہٹے ایران نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔