راولپنڈی،بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ سمیت کار چوری ، ڈکیتی ،راہبری کی وارداتوں میں ملوث 18مختلف گینگز کے 43ملزمان گرفتار،

لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں گئیں،236اشتہاری بھی پکڑے گئے

اتوار 29 مارچ 2015 23:28

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء)بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ سمیت کار چوری ، ڈکیتی ،راہبری کی وارداتوں میں ملوث 18مختلف گینگز کے 43ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں گئیں236اشتہاری بھی پکڑے گئے، تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے دوران تھانہ کینٹ پولیس نے ائیرپورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے طاہر گینگ کے تین ملزمان گرفتار کرکے ان سے مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا، تھانہ کینٹ پولیس نے کار چور اور رسیورز کے 2گینگز کے 4چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 6 چوری شدہ کاریں برآمد کرلیں ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے کارچور اور رسیورز کے2گینگز کو 3ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کاریں ، تھانہ ریس کورس پولیس نے کار چور گینگ کے ملزم کوگرفتار کرکے 2 کاریں برآمد کیں،تھانہ روات پولیس نے کار چور گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کاریں ایل سی ڈی ، لیپ ٹاپ اور نقدی10ہزار روپے برآمد کرلی، تھانہ ویسٹریج پولیس نے 1گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کاریں ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے موٹر سائیکل چور اور ڈکیت گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کرکے 4 موٹر سائیکل برآمد کیں ، تھانہ واہ صدر پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے3ملزمان کو گرفتار کرکے2 موٹر سائیکل ،تھانہ بنی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے رقم مبلغ01لاکھ روپے ،1ہنڈا موٹر سائیکل اور3 پستول اور20روند، تھانہ RAبازار پولیس نے ڈکیت گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 2 موٹر سائیکل ،1 Iphoneاور2 پستول30بور اور2روندبرآمد کرلیے، تھانہ نصیر آباد پولیس نے 3گینگز کے14ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے سلنڈر مالیتی25لاکھاور لوڈنگ ٹرک ،سریہ مالیتی10لاکھ اور7 پستول30بور اور20روند،تھانہ گوجرخان پولیس نے ڈکیت گینگ کے1ملزم کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیاجبکہ دیگر گینگز کے 3ملزمان ، 236سابقہ ریکارڈ یافتگان اور جیل سے رہا شدہ 7دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرکے دریافت عمل میں لائی گئی علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس نے رواں ماہ کے دوران اشتہاری مجرمان کیخلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی 296اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

جن میں ٹاپ 10کی فہرست میں شامل 6مجرمان اشتہاری ، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث4مجرمان اشتہاری اور قتل کی وارداتوں میں ملوث33مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں ۔