راولپنڈی، پولیس کی کارروائی،23ملزمان گرفتار،

4075گرام چرس،4بوتل شراب،20لیٹر کھلی شراب،5 پستول30بور اور16روند، 2چوری شدہ گاڑیاں برآمد

اتوار 29 مارچ 2015 23:28

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،آتش بازوں،غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے23ملزمان کو گرفتار کرکے4075گرام چرس،4بوتل شراب،20لیٹر کھلی شراب،5 پستول30بور اور16روند، 2چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے فیاض سے515گرم چرس، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے قاسم سے525گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے قریب سے1125گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے شیر خان سے560گرام چرس، تھانہ صدربیرونی پولیس نے گلفراز سے1350گرام چرس، تھانہ بنی یاسر سے5لیٹر شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عبارت سے5لیٹر شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے حشمت سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ مری پولیس نے وقار سے4بوتل شراب، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے اشتیاق سے1 پستول30بور، تھانہ صدر واہ پولیس نے مجاہدین خان سے1 پستول30بور اور3روند،تھانہ جاتلی پولیس نے رقیق اور امان سے2 پستول30بور اور10روند،تھانہ صدربیرونی پولیس نے سہیل سے1 پستول30بور اور3روند،تھانہ رتہ امرال پولیس نے نثار اور شہزاد کے قبضہ سے تھانہ پیرودھائی کے علاقہ سے چوری شدہ XEکار، تھانہ ریس کورس پولیس نے الطاف کے قبضہ سے بوگس کوائف مہران کار، تھانہ RAبازار پولیس نے رفیق اور بلال کو غیرقانونی پر پٹرول فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، تھانہ مورگاہ پولیس نے شبیر کو گرفتار کرکے 30لیٹر پٹرول، تھانہ وارث خان پولیس نے شادی کے موقع پر آتش بازی کرتے ہوئے تنویر اور رضوان کو گرفتار کرکے 5 انار، تھانہ جاتلی پولیس نے شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رفیق اور احسان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :