نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیاں لازوال ہیں، شاہد سنگھور

اتوار 29 مارچ 2015 23:24

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی PS-128 کے رابطہ سیکریٹری شاہد سنگھور نے نصرت بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیاں لازوال ہے۔

(جاری ہے)

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری اور پھانسی کے بعد نصرت بھٹو نے وقت کے آمروں کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اُن کی جدوجہد کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کی سیاست میں بھٹو خاندان کا کردار لازوال ہے اور نصرت بھٹو نے ہر بحران میں میدان عمل میں نکل کر کارکنان کا حوصلہ بڑھایا اور آمریت کے خلاف اُن کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :