پشاور ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کرنل طاہر عظیم شہید ،

شہید کرنل طاہر عظیم کا تعلق آرمی کے 76 کمبیٹ گروپ سے تھے

اتوار 29 مارچ 2015 23:21

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پشاور کے علاقے حیات آباد فیز تھری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پاک فوج کے کرنل طاہر عظیم کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شہید طاہرعظیم حیات آباد فیز تھری میں ظہر کی نماز پڑھ کر مسجد سے نکلے تو اس دوران نامعلوم عسکریت پسندوں نے اباسین مسجد کے قریب ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے ذرائع کے مطابق شہید کرنل طاہر عظیم کا تعلق آرمی کے 76 کمبیٹ گروپ سے تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کا سرچ شروع کر کے ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا

متعلقہ عنوان :