مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے، علامہ محمد احمد لدھیانوی،

حرمین شریفین امت مسلمہ کی عقیدت کا مرکز ہے،اس پر حملے کرنے والے یہودیوں کے آلہ کار ہیں،سربراہ اہلسنت والجماعت

اتوار 29 مارچ 2015 23:11

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء)مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے،یمن ،عراق ،شام ،لبنان ،بحرین سمیت تمام ممالک میں فسادات کی وجہ غیرملکی مداخلت ہے،حرمین شریفین امت مسلمہ کی عقیدت کا مرکز ہے،اس پر حملے کرنے والے یہودیوں کے آلہ کار ہیں،اہلسنت والجماعت کا دفاع حرمین شریفین تحریک چلانے کا اعلان،2اپریل کو لاہور میں اجلاس منعقد ہوگا،ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ یمن سمیت تمام اسلامی ممالک میں بیرونی مداخلت فی الفور بند کی جائے،حوثی باغیوں کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے،امریکہ ایران ایک سکے کے دورخ ہیں،امریکہ افغانستان سے شکست کابدلہ اسلامی ممالک سے لے رہاہے،امریکہ نے جس ملک میں بھی جارحیت کی اس ملک کی باگ ڈور ایران کے سپرد کی ہے،افغانستان میں شکست سے بوکھلاچکے ہیں،پڑوسی ملک میں مخصوص انقلاب کے بعد اسلامی ممالک میں شیعہ سنی فسادات کا آغاز ہوا،جس کا سب سے پہلے نشانہ پاکستان کو بنایاگیا تھا،لیکن اہلسنت والجماعت نے بروقت آواز بلند کرکے اس سازش کو بے نقاب کیا ،سعودیہ عرب میں موجود حرمین شریفین مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ہے،اس پر حملے کرنے کا اعلان کرنے والے یہودیوں اور مسلم دشمن کے آلہ کار بن کر کام کررہے ہیں،پوری دنیا اس بات سے واقف ہے کہ سعودیہ عرب اور پاکستان کے تعلقات یک جان دوقلب کی مانند ہیں،سعودیہ عرب پر حملہ کرنے والوں کا اگلا ہدف یقینی طورپر پاکستان ہی ہوگا،مشرق وسطیٰ کے بدلتے ہوئے حالات پر حکمرانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کرنا ضروری ہیں،02اپریل کو لاہور میں دفاع حرمین شریفین تحریک کا اہم اجلاس ہوگا،جس میں مذہبی و سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی ،جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔