آسٹریلیا کی AIIB میں شمولیت ایشیائی تعاون کیلئے اہم ہوگی،کیری براؤن

اتوار 29 مارچ 2015 23:06

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) چائنا سٹڈیزسنٹرکے ایگزیکٹوڈائریکٹر کیری براؤن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو ایشیا انفراسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک (AIIB) میں شامل ہونے کا فیصلہ پہلے ہی کرنا چاہیے تھا کیونکہ یہ ایشیائی تعاون کیلئے ایک بڑا منصوبہ ہے ۔وہ باؤفورم کے موقع پیپلزڈیلی سے گفتگوکررہے تھے۔ایک دن قبل میڈیانے خبردی تھی کہ آسٹریلیا کی حکومت AIIB کا رکن بننے پررضامندہوگئی ہے۔

کیری براؤن نے بتایا کہ آسٹریلیا کی جانب سے فیصلہ کرنے سے پہلے امریکہ نے جومخالفانہ کردارادا کیا تھا اس سے انھوں نے دو متضاد امریکہ کی موجودگی کومحسوس کیا جن میں سے ایک یہ تھا کہ چین سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر زیادہ ذمہ داری لینے کیلئے اپنی خدمات پیش کرے اوردوسرا ا س بات کوبھی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ چین کے اقدامات امریکی ہدایات کے تابع ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ امریکی مخالف نے یہ واضح کردیا ہے کہ ہمیں امریکہ پر بہت زیادہ انحصار نہیں کرنا چاہیے ۔اگرچہ کہ امریکہ اب بھی کئی شعبوں میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ سب سے زیادہ بہتر سوچ امریکہ میں ہی ہے ۔آج کے دورمیں ٹیلنٹ کا ایشیا یا افریقہ اور لاطینی امریکہ میں ابھرکر سامنے آنیکا زیادہ امکان ہے۔ لوگوں کو مختلف خیالات کی ایک زیادہ متنوع ماحول کی ضرورت ہے۔

اقتصادی اور سیاسی طریقوں کو بھی متنوع رکھنے کی ضرورت ہے۔چین میں اقتصادی ترقی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کیری براوٴن نے کہا کہ چین ایک تبدیلی کے دورسے گزر رہا ہے ۔اہم کاموں میں سے ایک زیادہ ٹھوس اور پائیدار ترقی کے موڈ بنانا ہے۔ اب چین کی معیشت سروسزکی صنعتوں کی ایک بڑھتی ہوئی تناسب دیکھ رہی ہے جوایک مثبت علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :