مسلمان ممالک امریکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ایک دوسرے سے نہ لڑیں ‘علامہ سید ریاض

اتوار 29 مارچ 2015 22:53

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) جماعت اہلنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہاکہ یمن کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،مسلمان ممالک امریکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ایک دوسرے سے نہ لڑیں ۔یمن کابحران مسلمانوں کوتقسیم کرنے کی عالمی سازش کاحصہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اہلسنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کی فرقہ وارانہ جنگ کو پاکستان لانے سے روکاجائے۔

دہشت گردی کی بنیادی وجہ مذہب کی غلط تشریحات ہیں۔انصاف اوراحتساب کامضبوط نظام ہی پاکستان کو مضبوط بناسکتاہے۔قوم کی فکری تربیت کی ضرورت ہے۔ریاستی اداروں کے لئے رہنمااصول طے کئے جائیں۔سیدریاض حسین شاہ نے مزیدکہاکہ نظام اقتدارہماری قومی زندگی کے لئے آکسیجن کی طرح ضروری ہے۔ایران اورسعودی عرب مسلمان ممالک کو میدان جنگ نہ بنائے۔