انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اوردورد پڑھنے والوں سے نہ ٹکرائے بلکہ بارودیوں کے خلاف گھیراتنگ کرے ،علماء کرام،

جولوگ ملک میں افراتفری ودہشت گردی میں ملوث ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے، دنیا کی کوئی طاقت درودوسلام پر پابندی نہیں لگاسکتی

اتوار 29 مارچ 2015 22:51

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) جماعت اہلسنّت چوک اعظم کا ہنگامی اجلاس جامع غوثیہ فاروقیہ مسجد میں منعقد ہوا جس میں علامہ سعید احمد سیالوی ،مولاناعرفان احمد سعیدی، مولانا مظفر باروی ،علامہ اشرف مظہری ،علامہ محمد رمضان قادری ودیگر نے لاؤڈا سپیکر پر پابندی کی آڑ میں علماء کرام پر ناجائز مقدمات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اوردورد پڑھنے والوں سے نہ ٹکرائے بلکہ بارودیوں کے خلاف گھیراتنگ کرے اورجولوگ ملک میں افراتفری ودہشت گردی میں ملوث ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو درودواسلام پر پابندی لگاسکے مسجدوں سے اذان کی آواز اور درودوسلام سے بھلائی کا درس پھیلتا ہے نہ کہ دہشت گردی۔انہوں نے فیصل آباد میں لاؤڈ اسپیکر پرپابندی کے خلاف احتجاج کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما علامہ حامد رضا پر ناجائز مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے مقدمات درج کرکے علماء اہلسنّت کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا، اگر انتظامیہ اپنے رویوں میں تبدیلی نہ لائی تو حالات کے ذمہ دار خود ہو گی،ایمپلی فائر ایکٹ کو نہیں مانتے آخر میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :