نواز شریف اپنے مفاد کی جنگ لڑرہے ہیں ، مولانا مرزا یوسف حسین

اتوار 29 مارچ 2015 22:35

کراچی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی،مسلم حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ انتشار کی نہیں بلکہ امہ کے درمیان وحدت کو فروغ دینے کی بات کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز اندرونی و بیرونی خطرات میں گھیرا ہوا ہے لیکن نواز شریف ملکی مفاد کے بجائے اپنے مفاد کی جنگ لڑرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکمران عوامی خواہشات کی نہیں غیروں کی خوشنودی کی بات کرکے عوام کے جذبات کو مجروع کررہے ہیں۔اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی،سید علی اوسط ،صغیر عابد ،سہیل مرزا اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ حکمرانوں کے مکروہ چہرے عوام کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں ،نواز حکومت کان کھول کر سن لے کہ وہ عوام کے خلاف کسی قسم کا فیصلہ کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر ملک گیر احتجاج ہوگا۔

متعلقہ عنوان :