سپاف لاڑکانہ کی جانب سے این بی پی ریجن آفس لاڑکانہ بند کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اتوار 29 مارچ 2015 22:35

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء)سپاف لاڑکانہ کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان کی منیجمینٹ کی جانب سے این بی پی ریجن آفس لاڑکانہ بند کرنے کے خلاف پارٹی سیکریٹریٹ کینڈی مارکیٹ سے مرکزی رہنما مظہر علی شاہانی، علی احمد گاد، افسر علی قریشی، حضور بخش خاصخیلی اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقعہ پر انہوں نے بتایا کہ نواز حکومت کے نااہل وفاقی وزرا تعقب پرستی کے بنیاد پر لاڑکانہ کے عوام کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نیشنل بینک کی منیجمینٹ کے ذریعے لاڑکانہ کے عوام کو دی گئی سہولیات بند کرکے عوام کو تکلیف پہنچا رہے ہیں، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیشنل بینک لاڑکانہ ریجن آفسبند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا جائے بصورت دیگر سپاف سندھ کے اندر احتجاجی تحریک کا سلسہ شروع کرے گی اور لاڑکانہ میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی جائے گی جس کی ذمہ داری نیشنل بینک منیجمینٹ اور وفاقی سرکار پر عائد ہوگی۔