یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کے لیے پاک بحریہ کا جہاز بحیرہ احمر روانہ

اتوار 29 مارچ 2015 22:25

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) یمن میں محصور پاکستانیوں کی امداد کے لیے پاکستان بحریہ کا ایک فریگیٹ جہاز اتوار کو کراچی کی بندرگاہ سے بحیرہ احمر ، خلیج عدن کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ یہ جہاز ضرورت پڑنے پر یمن میں موجود پاکستانیوں کے انخلاء کا کام سر انجام دے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بحریہ کایہ جہاز خلیج عدن میں پوری تیاری کے ساتھ موجود ہوگا تا کہ قومی ضرورت کے مطابق کسی بھی صورتحال سے نبرد آزما ہو سکے۔

بحری افواج تیز رفتار نقل و حرکت ، دسترس اور کئی دن تک کام کرتے رہنے کی بنیادی صفات کے ساتھ ساتھ سینکڑوں افراد کے نقل و حمل کی صلاحیت رکھنے کے باعث امدادی کاموں اور انخلاء کے آپریشنز میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں۔ پاک بحریہ کسی بھی قسم کے فوجی، کانسٹیبلری ، سفارتی یا امدادی آپریشن سر انجام دینے کے لیے جنگ اور امن دونوں موقعوں پر مکمل تیار رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :