شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک اور جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، آپا نصیبہ چنہ

اتوار 29 مارچ 2015 22:19

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کا اجلاس شہر کے کینڈی مارکیٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدر آپا نصیبہ چنہ نے کی، اجلاس میں ڈاکٹر سکینہ گاد، تسلیم چنہ، بشیران موہل، رشیدہ بلوچ، صنم بروہی، نجمہ سیال، نصرت پٹھان سمیت لیڈیز رہنماوٴں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقعہ پر رہنماوٴں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک اور جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں جن کی قربانیوں کو قطعن فراموش نہیں کیاجاسکتا، انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاست جماعت کے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کوچیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں پارٹی مضبوط ہے اور انشا اللہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بڑی اکثریت سے کامیاب ہوکر عوام کی خدمت جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے رکارڈ ملازمتیں دی ہیں جس کے باعث آج لاکھوں نوجوان برسر روزگار ہے جو کہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویں برسی کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جس کے لیے مختلف یونین کاؤنسل میں کارنر میٹنگ اور مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہا برسی کے موقعہ پر گڑھی خدابخش بھٹو میں لیڈیز ونگ کے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کریں گے۔