آرٹس کاؤنسل آف پاکستان لاڑکانہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سوانح عمری پر ایوب گاد کے ڈائریکشن کے تحت پریمیئر شومنعقد کیاگیا

اتوار 29 مارچ 2015 22:19

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) آرٹس کاؤنسل آف پاکستان لاڑکانہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سوانح عمری پر ایوب گاد کے ڈائریکشن کے تحت ڈرامہ "لالئوں لال لطیف" کا پریمیئر شومنعقد کیاگیاجس میں نامور شاعر عبدالغفار تبسم اور لاڑکانہ کے قریب تکئی گادی نشین ایاز ابڑو، ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کی سوانح عمری پر بنائے گئے ڈرامے کی اسکرین پیش کی گئی جبکہ تکئی کے گدی نشین نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کا پونے تین سو سال پرانا لباس پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور شاعر عبدالغفار تبسم نے کہا کہ شاہ سائین کی زندگی پر جتنا بھی کام کیاجائے وہ کم ہے لیکن ایوب گاد کی محنت تعریف کے لائق ہے، انہوں نے کہا کہ سندھی قوم کو کوئی خوف و خطر نہیں کیونکہ سندھ کے کروڑوں لوگوں کی انگلی لطیف سرکار کے ہاتھوں میں ہے وہ جب تک یہ دنیا قائم ہے تب تک لطیف کا پیغام زندہ رہے گا، تکئی کے گدی نشین ایاز ابڑو نے کہا کہ لطیف سرکار اپنے سفر کے دوران گاؤں نائچ میں کچھ دن قیام کیا تھا اور واپسی کے دؤراں گاؤں والوں کے اسرار پر یہ لباس تحفے میں دے گئے تھے جو کہ ابھی تک موجود ہے جسے دیکھنے کے لیے کئی شہروں سے لوگ یہاں آتے ہیں، تقریب میں شاعرہ روبینہ ابڑو، عاشق نظامانی، منور رند، مشتاق تنیو، عبدالفتاح عباسی، اعجاز چانڈیو، رضوان گل، ڈاکٹر بشیراحمد شاد، ڈاکٹر ایم بی کلھوڑو، نثارکوکر سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :