ایچ ایم بی ٹرسٹ شکارپور کی جانب سے مریضوں کی سہولت کیلئے فری آئی کیمپ کا بندوبست کیا گیا ہے ،افتخار احمد سومرو

اتوار 29 مارچ 2015 22:13

شکارپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء)شکارپور میں حاجی مولا بخش (ایچ ایم بی )ٹرسٹ ہسپتال کے چیئرمیں اور سابق صوبائی وزیر افتخار احمد سومرو کی جانب سے ایچ ایم بی ہسپتال شکارپور میں پانچ روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح منگل کے روز کیا جو پانچ روزپورے ہونے پر کل اختمام پذیر ہوئی کئمپ میں پانچ دن کے دوران 1650آنکھون کے مریضون کو چکاسا گیا اور 345مریضون کو فیکو ٹیکنالاجی کے ذریعے آپریشن کیئے گئے جس کے دوران مریضون کو مفت دوایات ،چشموں سمیت کھانے پینے کا بندوبست بھی کیا گیا تھا کئمپ کے افتحاح کے وقت ایچ ایم بی ٹرسٹ شکارپور کے چیئرمیں افتخار احمد سومرو نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ایم بی ٹرسٹ شکارپور کی جانب سے مریضوں کی سہولت کیلئے فری آئی کیمپ کا بندوبست کیا گیا ہے اور یہ دوسری کئمپ ہے مزیدکہاکہ ایم ایچ بی ٹرسٹ شکارپو رکی جانب سے شکارپور کی فلاح و بہتری کے لئے بہت سے کام جاری ہیں جبکہ کئمپ میں کراچی اور لاہور کے مشہور انکھون کے ماہر سرجن انکل سریا ،ڈاکٹراسدپٹھان، ڈاکٹر مقیم سومرو سمیت دیگر ڈاکٹر ون نے آپریشن کیئے جبکہ ایچ ایم بی ٹرسٹ شکارپو کی جانب سے ڈاکٹر ظہیر بھٹوکی نگرانی میں کئمپ جاری رہا۔