قلات کے علاقے سوراب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا

اتوار 29 مارچ 2015 22:01

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) قلات کے علاقے سوراب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا قلات کے علاقے سوراب اور ملحقہ علاقوں میں اتوار کی رات سات بجکر 24منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7اور مرکز سوراب تھا۔

متعلقہ عنوان :