سعودی عرب سے ہمارا روحانی رشتہ ہے، مولانا غفور حیدری،

بیت اللہ اور روضہ رسول کے تحفظ کے لیے دنیا کا ہر مسلمان خون کا آخری قطربہانے کو تیار ہے،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 29 مارچ 2015 21:27

روہڑی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ہمارا روحانی رشتہ ہے بیت اللہ اور روضہ رسول ﷺ کے تحفظ کے لیے دنیا کا ہر مسلمان خون کا آخری قطربہانے کو تیار ہے سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا حکومتی حمایت کی یقین دہانی لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی بیڑی چوک میں جمعیت علماء اسلام تحصیل روہڑی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سعود ی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھر پور مدد کی سعودی عرب سے ہما را روحانی رشتہ ہے بیت اللہ اور روضہ رسول ﷺ کی حرمت کے لیے دنیا کا ہر مسلمان خون کا آخری قطرہ بہانے کو تیار ہے مشکل کے اس وقت میں حکومت کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان لائق تحسین ہے سعودی دفاع کے حوالے سے قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کے لیے حکومتی اقدمات کر رہی ہے عمران خان کی ٹیپ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ اتنا بڑا ایشو نہیں پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ میں آنے میں تاخیر ضرور کی مگر اب آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں آنا خوش آئندہ ہے انہوں نے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان بیانات کے حواے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک مزید کسی محاذا آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ایک دوسرے کے گڑھے مردے اکھاڑنا اچھی روایت نہیں اس وقت ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے سب انہوں نے کراچی آپریشن کے حوالے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر شروع کیا گیا تھا جس میں ایم کیو ایم بھی شامل تھی اب اگر کسی کو تحفظات ہیں تو تمام جماعتیں ملکر فیصلہ کریں گی کہ آپریشن جاری رہے یا نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام جماعتیں اپنے عسکری ونگ ختم کرکے صاف ستھری سیاست کریں اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ،مولانا محمد صالح انڈھڑ ،مولانا عبدالکریم عباسی امیر خان متقی پٹھان ،مولانا غلام علی ڈیپر ،قاری عبدالغفار سومرو ،عطاللہ عباسی ،قاری لیاقت علی اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھے قبل ازیں مولانا عبدالغفور حیدری کا روہڑی پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا انہیں تحصیل روہڑی کے امیر مولا نا عبدالکریم عباسی نے اجرک کا تحفہ پیش کیا بعد ازاں مولانا عبدالغفور حیدری دستار فضلیت کانفرنس میں شرکت کے لیے کندھرا روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :