کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہمآج شروع ہو گی

اتوار 29 مارچ 2015 21:27

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی مہم ایک ہفتہ تک جا ری رہے گی۔ دو ہفتہ بعد پھر ایک ہفتہ کے لئے حسا س یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی ۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدرت کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے حساس یونین کو نسلوں میں پولیو کے خا تمہ کے لئے خصو صی ہدایات جاری کی ہیں او ر اس سلسلہ میں انتظامیہ ، محکمہ صحت اور پولیس کو حسا س یو نین کونسلوں میں پولیو کے خا تمہ کے لئے خصو صی ٹیم قائم کی ہے ۔

جو وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔ اجلاس میں کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔جن آٹھ یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے ان میں مظفرآباد مسلم آباد، گجرو، سونگل، منگھوپیر ، اتحاد ٹاؤن، چشتی نگر اور اسلامیہ کالونی شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ نے اجلاس میں حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کے لئے کمشنر کراچی کی کوششوں کو سراہا انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نگرانی میں کی جانے والی کو ششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حساس یونین کونسلوں میں دو لاکھ چالیس ہزار 955 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موبائل ٹیموں کے بجائے فیمیل کمیونٹی والنٹئرز پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں حصہ لیں گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ اس موقع پر آٹھ یونین کونسلوں میں ہیلتھ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔جہاں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ مہم ہر پندرہ روز بعد ہوگی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کی آٹھ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم ایک ہفتہ کے لئے پیر سے شروع ہوگی جو چار اپریل تک جاری رہے گی۔اجلاس میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز، عالمی ادارہ صحت ، یونیسف کے نمائندے ، انتظامیہ اور پولیس کے افسران اور متعلقہ ٹاؤن ہیلتھ افسران بھی مو جو د تھے۔ ہیں۔

متعلقہ عنوان :