وہاب ریاض کی واٹسن کو باؤلنگ ورلڈ کپ کا بہترین سپیل تھا :سچن ٹنڈولکر

اتوار 29 مارچ 2015 21:00

وہاب ریاض کی واٹسن کو باؤلنگ ورلڈ کپ کا بہترین سپیل تھا :سچن ٹنڈولکر
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے سپیل کی تعریفیں کیے بغیر نہ رہ سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری بھارتی بلے باز کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کا بہترین باؤلنگ کی اور ان کی نظر میں یہ ٹورنامنٹ کا بہترین سپیل تھا ،انہوں نے اس سپیل میں زیادہ وکٹیں تو نہیں لیں لیکن کوئی کرکٹ شائق اس سپیل کو فراموش نہیں کر سکے گا ۔