شانگلہ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ، پیسکو نے عوام پر بجلی گرا دیا ،کاروباری زندگی ٹھپ

اتوار 29 مارچ 2015 20:54

الپوری (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) شانگلہ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ، پیسکو نے عوام پر بجلی گرا دیا ،کاروباری زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے ، ہسپتالوں میں مریضوں اور سکول کے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عومی حلقے تفصیلات کے مطا بق ضلع شانگلہ میں روزانہ بجلی کی بندش سے کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور لوگوں کا کا روبار ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ہسپتالوں میں مریضوں اور سکول کے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیسکو نے عوام پر بجلی گرا دیا ہے شانگلہ میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل ائیں گے۔

متعلقہ عنوان :