سوات،مسلم لیگ تحصیل بریکوٹ کا اجلاس منعقد ،امیر مقام کے مشیر مقر ر کرنے پر خوشی کا اظہار

اتوار 29 مارچ 2015 20:54

سوات( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ تحصیل بریکوٹ کا اجلاس منعقد ،امیر مقام کے مشیر مقر ر کرنے پر خوشی کا اظہار ،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ تحصیل بریکوٹ کا ایک اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر عزیز اللہ خان منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ کے علاقائی مشران فاروق خان،جوہر خا ن، دل کو ساخان ،شہزادہ خان ،بخت افسر خان شیر علی خان میر خیل اور نصراللہ خان باچہ کوٹہ نے شرکت کی اجلاس میں امیر مقام کو وفاقی محکموں کے مشیر پانی وبجلی مقرر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور امیر مقام کے مشیر مقرر کرنے پر اُنہوں نے وزیر اعظم نوازشریف کا بھی شکریہ آداکیا اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خیبر پختونخواہ اور سوات میں ترقیاتی کام کئے ہیں اور ہم انجنئیر امیر مقام کے وفاقی محکموں کے مشیر مقر ر کئے جانے کے بعد یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ سوات اور خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں کے ترقی کے لئے اپنی کوشیشیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :