سوات،گھریلو تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو لہولہان کردیا ،شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

اتوار 29 مارچ 2015 20:54

سوات( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) کبل کے علاقہ سرسینئی میں گھریلو تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو لہولہان کردیا ،شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کبل کے علاقہ سرسینئی میں گھریلوں تنازعہ پر بھائی اکبر ولی خان اور افضل خان پسران ممتاز کے مابین مبینہ طورپر جھگڑا ہو اجس میں اکبر ولی خان نے افضل خان پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا زرائع کے مطابق افضل خان کو شدید زخمی حالت میں سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے والد ممتاز کے رپورٹ پر اپنے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :