سوات، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، سڑک کنارے بارہ کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول بم برآمد

اتوار 29 مارچ 2015 20:53

سوات( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) چارباغ کے علاقہ کوٹ میں سڑک کنارے بارہ کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول بم برآمد،سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر بی ڈی یو کو طلب کرلیا گیا جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق سوات ،تحصیل چارباغ کے علاقہ کوٹ میں سڑک کے کنارے 12کلو وزنی بم برآمد کردیا گیا اطلاع ملتی ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کردیا گیا جس کے بعد برآمد ہونے والے بم کو بی ڈی یو نے ناکارہ بنا دیا ہے دھماکے کے عوام کئی کلومیٹر دور دور تک سنی گئی جس کی وجہ سے لوگو ں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا واضح رہے کہ سوات میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے بعد مختلف علاقوں سے باری تعداد میں بارودی مواد اور آئی ڈیز برآمد ہو تے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :