وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،15ملزمان گر فتار ،

منشیات اور مال مسروقہ برآمد،مقدمات درج

اتوار 29 مارچ 2015 20:53

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،15ملزمان گر فتار ، ملزمان کے قبضہ سے250گر ام چرس، 12بو تلیں شراب ، 8ڈبے بئیر ، اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ رمنا پولیس نے دوران گشت ملزم عبد القدیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 250گر ام چرس بر آمد کرلی۔

جبکہ چوری کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم امتیا زکے انکشاف و نشا ند ہی پر ما ل مسروقہ بر آمد کر لیا۔ تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے سٹریٹ کر ائم میں ملو ث ملزم محمد اکر ام کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے غیراخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث 12ملزمان کو گرفتار ان کے قبضہ سے 12بو تلیں شراب اور8ڈبے بئیر کے بر آمد کرلیے۔

(جاری ہے)

ملزمان میں عبد الستار، دلا ور قریشی ، اظہر ، محمد انو ر اور ملزمات سیمر ا، صا ئمہ ، کا ئنا ت ، رفعت، بسمہ، منزہ، علیشاہ اور سائرہ شامل ہیں ۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آباد میر ویس نیا زنے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :