لاہور پریس کلب میں سید یزدانی جالندھری مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کی علمی ادبی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش،

صحافیوں کاوزیراعظم ‘وزیراعلیٰ سے سید یزدانی جالندھری کو ان کی علمی ادبی ‘ ثقافتی اور شاعری کی اعلیٰ خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈدینے کا مطالبہ

اتوار 29 مارچ 2015 20:02

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) حلقہ ادب وصحافت کے زیر اہتمام ممتاز شاعر ادیب اور صحافی سید یزدانی جالندھری مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کی علمی ادبی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پریس کلب میں پیش کیا گیا۔ صدارت ممتاز دانشور انوار قمر نے کی جبکہ سید خالد یزدانی ‘ اعتبار ساجد‘ سید نائیر مصطفی‘ اسرار بخاری‘ مقصود چغتائی ‘ محسن فارانی‘ اظہر غوری‘ افتخار مجاز‘ افضال عاجر‘ راشد‘ ساجد یزدانی اور دیگر اہل علم ‘ ادیبوں‘ شاعروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

میزبانی کے فرائض شہزاد فراموش اور میم سین بٹ نے ادا کئے۔ مقصود چغتائی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر ارباب اختیار حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی شاعر ادیب اور صحافی سید یزدانی جالندھری کو ان کی علمی ادبی ‘ ثقافتی اور شاعری کی اعلیٰ خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ مطالبہ قرار داد کی شکل میں تقریب میں پیش کیا جسے ہاؤس نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا۔ مقررین نے سید یزدانی جالندھری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید یزدانی ‘ ساجد یزدانی‘ ماجد یزدانی ادب کے درخشاں ستارے اور صحافت کے ماتھے کے جھومر ہیں۔ صحافت ‘ ادب اور شاعری انہیں وراثت میں ملی ہیں۔ اس موقع پر افضال عاجر‘ ہم سین بٹ‘ میم سین بٹ‘ شہزاد فراموش اور دیگر شعراء نے اظہار خیال میں سید یزدانی جالندھری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں راسخ العقیدہ مسلمان‘ خوبصورت لب ولہجہ کا شاعر‘ افسانہ نگار‘ مترجم ‘ نعت خواں قرار دیا اور استاد اشعرا کا خطاب دیا جن کے سینکڑوں شاگرد موجود ہیں۔

مرحوم کے اسیران خالد یزدانی‘ ساجد یزدانی‘ ماجد یزدانی نے کہا کہ انہیں ایک عظیم اور شفیق باپ کے بیٹے ہونے پر فخر ہے

متعلقہ عنوان :