حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد کے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے

اتوار 29 مارچ 2015 19:55

حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔ سندھ نیشنل پا رٹی کی جانب سے حیدرآباد سا ئٹ میں واقع یونا ئیٹڈ ٹیکسٹا ئل مل انتظا میہ کی جانب سے بلا جو از مزدوروں کو نکا لنے کیخلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجا جی مظا ہر ہ کیا گیا ،مظا ہر ے سے پا رٹی ر ہنما ؤ ں اختر سندھی ،خا دم بلو چ اور دیگر نے خطا ب کر تے ہو ئے بتا یا کہ تعصب پر ست انتظا میہ نے دس سے بیس سا لو ں سے کا م کر نے والے مز دوروں کو بلا جو از نکا لنے کا سلسلہ شر وع کر دیا ہے جبکہ مز دوروں سے آٹھ گھنٹے کے بجا ئے 14،14گھنٹے کا م لیا جا رہا ہے اور اوور ٹا ئم د ینے کے بجا ئے صر ف اجرت د ی جا رہی ہے جو کہ مز دوروں کے معا شی قتل کے برابر ہے، انہوں نے کہاکہ ٹھیکیداری نظا م کے خا تمے کے باوجود مل انتظا میہ نے مل کو مز دور دشمن ٹھیکیدار کے حو الے کر دیا ہے اور یہ ٹھیکیدار مز دوروں کا خو ن چو نس ر ہا ہے، انہوں نے بتا یا کہ مز دورو ں کو علا ج کیلئے سو شل کا رڈ بھی فر اہم نہیں کیا جا رہا ہے اور مز دور فا قہ کشی پر مجبو ر ہیں جبکہ اپنے حقو ق کیلئے آواز بلند کر نے والے مز دوروں پر مل کے دروازے بند کےئے جا رہے ہیں ،انہوں نے خبر دار کیا ہے کہ اگر مزدوروں کو لیبر قو انین کے مطا بق سہو لیا لتیں فر اہم نہیں کی گئیں اور مز دور یو نین بحا ل کر کے مز دوروں سے انصا ف کر کے جبر ی بر طر ف مز دوروں کو بحا ل نہیں کیا گیا تو پھر سندھ نیشنل پا رٹی مز دوروں کے ساتھ ملکر انکے حقوق کیلئے نا صر ف مل کی تا لا بند ی کر ے گی ۔

(جاری ہے)

سو ئی سدرن گیس کمپنی کے کنٹر یکٹ ملازمین نے اپنی بحا لی کیلئے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجا جی مظا ہر ہ کیا اور حکومتی اعلا ن کے مطا بق انہیں مستقل کر نے کا مطا لبہ کیا ،ملازمین کا کہنا تھا کہ کئی سالو ں سے کا م کر نے والے ملازمین کو نا تو مستقل کیا جا رہا ہے اور نہ ہی حکومت کے اعلا ن کے مطا بق با رہ ہز ار روپے تنخو اہ د ی جا رہی ہے بلکہ تمام پر انے کنٹر یکٹ ملازمین کیخلاف انتقا می کا روائیا ں شر وع کر کے انہیں نکا لنے کی دھمکیا ں دی جا رہی ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ کر اچی میں سو ئی سدرن گیس کمپنی کے تمام ملازمین کو تنخو اہیں میڈ یکل ، اوور ٹا ئم ، سا لا نہ بو نس اور دیگر تمام مراعا ت د ی جا رہی ہیں لیکن سندھ کے ملازمین کو یہ مر اعا ت د ینے کے بجا ئے انکی پا نچ پا نچ ما ہ کی تنخو اہ بھی بند کر دی جا تی ہیں انہوں نے کہا کہ سو ئی سدرن گیس کمپنی کی انتظا میہ پر انے ملازمین کو مستقل کر نے کے بجا ئے ر شو ت اور سیا سی بنیا دوں پر نئی بھر تیو ں کا عمل شر وع کیا ہو ا ہے ،انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزارت پیڑ ولیم سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ معا ملے کا نو ٹس لیکر کنٹر یکٹ ملازمین کو مستقل کر نے کے احکا ما ت جا ری کر یں اور ملازمین کو تما م بنیا دی حقوق د ینے سمیت چھ ما ہ کی تنخو اہیں دلا ئی جا ئیں