UET لاہوراورہواوے ٹیکنالوجی کے مابین یونیورسٹی میں نیٹ ورک اکیڈمی قائم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا

اتوار 29 مارچ 2015 19:25

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) دی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور اور ہواوے ( Huawei ) ٹیکنالوجیزپاکستان کے مابین UET لاہورکو Huawei کے مجاز نیٹ ورک اکیڈمی کا درجہ دینے کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا۔ہواوے آتھورائیزڈ نیٹ ورک اکیڈمی (HANA) کی حیثیت سے ابUET لاہورمیں ایسی فسیلٹی قائم کردی گئی ہے جہاں پر ہواوے سرٹیفیکیشن پروگرام کیلئے انجینئرنگ کے طالب علموں کو تربیت فراہم اور وہ ہواوے پراڈکٹس اینڈ ٹیکنالوجیزپر مستندسرٹیفیکیٹ حاصل کرسکیں۔

اس سلسلے میںHuawei نے UET کو جدید نیٹ ورک کا سامان بھی فراہم کردیا ہے جو ان تربیتی پروگراموں کے دوران طلباء کوتازہ ترین صنعتی آلات پر عملی تجربہ حاصل کرنے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔معاہدے پردستخط کی تقریب میں ہواوے گلوبل سرٹیفیکیشن پروگرام کے ڈائریکٹرTuwenjie، یو ای ٹی لاہورکے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد، لاہور میں چینی قونصل خانے کے قونصل جنرل، ڈپٹی قونصل جنرل، یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور ہواوے انٹرپرائز بزنس ٹیم کے وفد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فضل احمد نے اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان پہلے سے قائم مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مثال ثابت ہوگی اور میں پاکستان میں ہواوے کے سرٹیفیکیشن پروگرام میں ایک پارٹنر کے طور UET کو زیرغورلانے پر Huawei سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مسٹرTuwenjie کا کہنا تھا کہ UET کا شمار پاکستان کے اولین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے اوراس نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہواوے کا مجاز نیٹ ورک اکیڈمی بننے کے حیثیت اب آپ میں سے زیادہ ترلوگوں کو انڈسٹری کے سرکردہ وینڈورکے ساتھ قریبی کام کرنے کا موقع ملے گا اورمیں مستقبل میں ہواوے کے سندیافتہ طالب علموں کی اکثریت کو یو ای ٹی سے گریجویشن کرتے ہوئے دیکھنے کی امید کرتا ہوں۔اس معاہدے سے ہواوے اور پاکستان کے اعلی تعلیم کے اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اوریہ ہواوے کے پاکستان میں ایک ذمہ دار تکنیکی کمپنی کی حیثیت سے کام کرنے کے اسکے عزم کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :