خلیج کی جنگ سے ہمیشہ اسرائیل اور امریکہ نے فائدہ اٹھایا ،،امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے، خلیج کو ایک بار پھر میدان جنگ بنانا چاہتا ہے ‘ سراج الحق،
عالمی استعمار کی عالم اسلام کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے امت کے بڑوں کو مل بیٹھنا چاہئے ،پاکستان اور ترکی کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے، ہم چاہتے ہیں ایران اور سعودی عرب میں مزید تناؤ نہ ہو،گزشتہ صدی میں ایران عراق جنگ کی وجہ سے لاکھوں مسلمان لقمہ اجل بنے تھے ، پاکستان اور ظالم ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،ملک میں قومیتوں کی نہیں امیر اور غریب اور ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے ‘امیر جماعت اسلامی کا پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 29 مارچ 2015 19:22
لاہو ر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی استعمار کی عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے امت کے بڑوں کو مل بیٹھنا چاہئے اور پاکستان اور ترکی کو اس میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے ،ہم چاہتے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب میں مزید تناؤ نہ ہو،گزشتہ صدی میں ایران عراق جنگ کی وجہ سے لاکھوں مسلمان لقمہ اجل بنے اس لئے اب ایسی نوبت نہیں آنی چاہئے ،امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے خلیج کو ایک بار پھر میدان جنگ بنانا چاہتا ہے ،اب پاکستان اور ظالم ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،ملک میں قومیتوں کی نہیں امیر اور غریب اور ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے ،جماعت اسلامی نے اپنے دروازے عام آدمی کیلئے کھول دیئے ہیں،دیانتدار اور معاشرے میں اچھی شہرت کے حامل لوگ جماعت اسلامی کے ممبر بن کر ہر سطح کی ذمہ داریوں تک پہنچ سکتے ہیں،اس مقصد کیلئے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان 3تا 15اپریل ملک بھر کے پانچ سو شہروں اور ہزاروں دیہاتوں ،گاؤں اور گوٹھوں میں عوام کے پاس جائیں گے اورانہیں اپنے ممبر اور ووٹر بنائیں گے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.