Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت تمام لوگوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے،شاہ فرمان

اتوار 29 مارچ 2015 19:04

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبنوشی شاہ فرمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام لوگوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر تمام علاقوں میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں علاقہ جات فقیر بنڑ اور حسن خیل یونین کونسل اضا خیل اور علاقہ پاسانئی،یونین کونسل مریم مزئی کے عمائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد میں یونین کونسل اضا خیل اور مریم زئی کے مشران یاسین آفریدی ، اصغر آفریدی زرمان گل آفریدی اور غنی حاجی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور علاقے کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔صوبائی وزیر شاہ فرمان نے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کو با اختیار بنانا چاہتی ہے اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر کے علاقائی مسائل علاقائی سطح پر حل کرنا چاہتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :