جواد احمدنے بھی یو ٹیوب پر پابندی کے خاتمہ کی حمایت کردی،

پابندی حل نہیں،متنازعہ مواد کو بلاک کرنے والی ٹیکنالوجی سے استعفادہ کیا جائے،شوبز شخصیات

اتوار 29 مارچ 2015 18:56

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) شوبز حلقے نے بھی یوٹیوب پر پابندی کے خاتمہ کی حمایت کردی،آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ نوجوان گلوکار وبرابری تنظیم کے مرکزی رہنما جواد احمد، معروف گٹارسٹ سجاد طافو،کلاسیکل گائک سجاد بری،پاپ سنگر بشارت حسین شاہ سمیت شوبز حلقے سے وابستہ متعدد نامور شخصیات نے کہا کہ سوشل ویب سائیٹ پابندی حل نہیں،متنازعہ مواد کو بلاک کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جواد احمد نے مزید کہا کہ پابندی سے لاکھوں ہنر مند اور کروڑوں طالب علموں کا نصابی نقصان ہو رہا ہے۔مختلف مکتبہ فکر کے رہنما متنازعہ مواد اپ لوڈ کرنے والوں کی اصلاح کے لئے اپنا قرار ادا کریں جبکہ حکومت کو متنازعہ مواد بلاک کرنے والی ٹیکنالوجی سے استعفادہ کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :