سعودی عرب کی حمایت پر حکومت کے موقف کی تائید کرتے ہیں‘مولانا امجد خان،

سعودی عرب عالم اسلام کے ساتھ مخلص اور پاکستان کا اچھا دوست ہے،سیمینار سے خطاب

اتوار 29 مارچ 2015 18:54

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) تحریک دعوت توحید پاکستان کے کنوینیر میاں جمیل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حمایت پر حکومت کے موقف کی تائید کرتے ہیں،سعودی عرب عالم اسلام کے ساتھ مخلص اور پاکستان کا اچھا دوست ہے ،اسلام ہمیں کلمہ گو مسلمانوں کی تکفیر کرنے کی اجازت نہیں دیتا ،آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اس جنگ میں جیت پاک فوج کی ہوگی،وہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں عظمت توحید محبت رسولﷺ کے حوالے سے ساتویں سالانہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امجد خان،الحدمت فاؤ نڈیشن سے سید احسان اللہ وقاص،مرکزی رہنما جمعیت اہلحدیث ہشام الہی ظہیر،محمد یعقوب شیخ،محمد نعیم بادشاہ،پروفیسر ظفر اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے سیمینار سے خطاب کیا ،مقررین کا مزید کہنا تھا کہ محبت رسول کا تقاضا ہے کہ ہم سرور دو عالم ﷺ کے مشن کو سمجھنے کی کوشش کریں،آپ ﷺ کی دعوت کا پہلا مقصد ہے کہ صرف ایک اللہ کی عبادت کی جائے اس میں کسی زندہ یا مردہ کا شامل نہ کیا جائے،یہی تما م انبیاء کرام کی دعوت کا مشن ہے،اس پر عمل درآمد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ،انہوں نے مزید کہا تحریک دعوت توحید کے مشن کو فرقہ واریت کے ساتھ منسلک نہ کیا جائے ،پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اس لئے حکومت پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ اسلامی نظام کو ملک میں نافذ کیا جائے،سعودی عرب پاکستان کا اچھا دوست ہے حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہین اور اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ،انہوں نے آخر میں کہا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اس میں جیت پاک فوج کی ہوگی اب دہشتگردوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :