راولپنڈی،گنج منڈی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے پی سی او مالک کو قتل کر دیا، پولیس موبائل کے باوجودملزم فرار ہو گئے،

مقتول تاجر کے لواحقین کا حتجاج، پولیس حکام اطلاع ملنے پر پہنچ گئے، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی

اتوار 29 مارچ 2015 18:46

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) تھانہ سٹی کے علاقے گنج منڈی روڈ پر 3مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے پی سی او مالک کو قتل کر دیا چند قدم پر موجود پولیس موبائل کے باوجودملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے،واقعہ پر مقتول تاجر کے لواحقین کا حتجاج، پولیس حکام اطلاع ملنے پر پہنچ گئے، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، واقعات کے مطابق شاہد نامی تاجر گنج منڈ ی روڈ پر اپنے پی سی او پر موجود تھاکہ موٹر سائیکل پر تین افراد آئے جن کے ہاتھوں میں اسلحہ تھا جنہوں نے آتے ہی اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا، شاہد نے مزاحمت کی تو فائرنگ کرکے جس سے شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول تاجر کے بھائی نعیم نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت واردات ہوئی پولیس کی موبائل گاڑی موقع سے تھوڑی دور موجود تھی لیکن اس میں موجود اہلکارروں نے کوئی کارروائی نہ کی، جس پر احتجاج کیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرادی، نعش کو پوسٹ مارٹم کی ہسپتال پہنچا دیا، جس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی،مقتول کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ د رج کرلیا، پولیس حکام نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کی ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے قانون کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :