چیئر مین ڈرگ کورٹ اسلام آباد راحیل اختر خان یوسف زئی کی ضلع بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کا دورہ

اتوار 29 مارچ 2015 18:45

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) چیئر مین ڈرگ کورٹ اسلام آباد راحیل اختر خان یوسف زئی نے ضلع بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کا دورہ کیا، اس دوران چیئر مین نے وکلاء سے ملاقات کی، ضلعی بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر جی ایم شاہ ، جنرل سیکرٹری ساجد محمود نے استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر دیگر وکلاء بھی موجود تھے، راحیل اختر خان یوسف زئی ہائی کورٹ بار راولپنڈی اور ضلع بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سینئر ممبر ہیں، متعد د مرتبہ بار کے انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :