اٹک،قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ ڈسٹرکٹ جیل حکام کو موصول ، 31مارچ کو پھانسی دی جائیگی

اتوار 29 مارچ 2015 18:23

اٹک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) اٹک میں بچی کو اغوا کے بعد قتل کے مجرم اکرام الحق کے ڈیتھ وارنٹ ڈسٹرکٹ جیل حکام کو موصول ہوگئے ،مجرم کو31 مارچ کو پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اٹک میں بچی کواغواء کے بعد قتل کرنے والے مجرم اکرام الحق کے ڈیتھ وارنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے حکام کوموصول ہو گئے ذرائع کے مطابق مجرم اکرام الحق کو اکتیس مارچ کو تختہ دار پرلٹکایا جائے گا، مجرم اکرام الحق نے 2002میں بچی کو اغوا کرکے پچاس لاکھ تاوان مانگا تھا اور تاوان نہ ملنے پر بچی کو قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :