خواتین کے کھیلوں کے مقابلے زیادہ سے زیادہ منعقد کرنا چاہیں تاکہ خواتین میں بھی مقابلے کا رجحان پید ا ہو، واحد بخش شیخ

اتوار 29 مارچ 2015 18:15

حیدر آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) خواتین کے کھیلوں کے مقابلے زیادہ سے زیادہ منعقد کرنا چاہیں تاکہ خواتین میں بھی مقابلے کا رجحان پید ا ہو اور خواتین بھی ملک اور شہر کا نام روشن کریں ان خیالات کا اظہار حیات گرلز اسکول کے ڈائریکٹر واحد بخش شیخ نے دوسرے آل حیدر آباد گر لز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ٹورنامنٹ کا فائنل میچ حیات گرلز اسکول اور پی ڈی پی فاؤنڈیشن کی ٹیموں کے مابین حیات گرلز اسکول میں کھیلا گا،فائنل میچ میں حیات گرلز اسکول نے پی ڈی پی فاؤنڈیشن کی ٹیم کو باآسانی 4کو مقابلے میں 16پوانٹ سے شکست دے کر دوسرے آل حیدر آباد گر لز باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا حیات کی طرف سے نمرہ اور سلوہ نے 8,8اسکور کیا جبکہ پی ڈی پی فاؤنڈیشن کی طرف سے صباء اور پرے نے 2,2 پوانٹ اسکور کئے میچ کے ریفریز احمد نواز اور مراد خان،ٹائمر اسرار علی چانڈیو، اسکورر محمد راسل تھے آخر میں مہمان خصوصی اسماء واحد ، ڈائریکٹر واحد بخش شیخ ایس ایچ اہ کینٹ نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پروفیسر اختر علی قریشی، ریحانہ بھٹی، سیدہ نسیمہ شاہ، عامر کفایت ، رمیز شیخ، برٹش اکیڈمی کے محمد آصف، اقراء اکیڈمی کے پرنسپل ،مس صدف، فیصل خان کے علاوہ کھلاڑیوں اور طلبہ کی کثیر تعداد مو جود تھی۔