بد قسمتی سے پیپلز پارٹی کا کارکن آج اپنی شناخت کی تلاش میں ہے ‘ ناہید خان
بلاول اپنے کندھوں سے گزشتہ سالوں کا بوجھ اتار کر میدان میں آئیں کارکن اپنی جان بھی نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں
اتوار 29 مارچ 2015 17:45
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن بینظیر بھٹو کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پیپلز پارٹی کا کارکن آج اپنی شناخت کی تلاش میں ہے ، پورے ملک کی جماعت کو چند افراد تک محدود اور ایک خاص دائرے میں بند کر دیا گیا ہے ،اگر یہی حالات بر قرار رہے تو آئندہ عام انتخابات میں رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی ۔
گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کے کارکن پارٹی کی نام نہاد قیادت کی پالیسیوں اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی بجائے حکومت کا حصہ بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندر رہ کر اسکی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اسکے لئے دیرینہ رہنماؤں اور کارکنوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے انشا اللہ ایک دن پیپلز پارٹی کو دوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے الفاظ دہراتی ہوں کہ اگر بلاول بھٹو اپنے کندھوں سے گزشتہ سات سالوں کا بوجھ اتار کر اپنے نانا اور والدہ کی سیاسی میراث کو لے کر چلنے کا اعلان کریں اور عملی طور پر میدان میں آئیں کارکن ان پر اپنی جان بھی نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
-
پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا انعقاد30 اپریل اور یکم مئی 2024 کو پشاور میں ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری لائیو سٹاک
-
معیشت کی بہتری کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے، سعودی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.