مون سون کے پیش نظر حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع سے پلان طلب کرلیا ن

اتوار 29 مارچ 2015 16:37

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) مون سون کے پیش نظر حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع سے پلان طلب کرلیا ہے‘ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تمام ضلعی حکومتوں سے مون سون 2015ءء سے نمٹنے کیلئے تیار کئے جانیوالے ماسٹر پلان کو 8 روز میں طلب کرلیا ہے‘ تاکہ مون سون کی آمد سے قبل ہی تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے اس ضمن میں ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ڈی سی اوز کو مراسلے کے ذریعے تمام انتظامات مکمل کرکے ماسٹر پلان بھجوانے کیلئے 8 دن کی مہلت دی گئی ہے۔