ڈپٹی سپیکر کی قیادت میں پارلیمانی وفد 132ویں بین الپارلیمانی یونین اسمبلی میں شرکت کیلئے ہنوئی پہنچ گیا

اتوار 29 مارچ 2015 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کی قیادت میں پارلیمانی وفد 132ویں بین الپارلیمانی یونین اسمبلی میں شرکت کیلئے ہنوئی پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حکام کے مطابق وفد میں ارکان قومی اسمبلی رضا حیات ہراج، شاہ جہاں، شیخ محمد اکرم، رفیق احمد جمالی، حفیظ الرحمان، خان دریشک، فوزیہ حمید اور سیکرٹری قومی اسمبلی محمد ریاض شامل ہیں۔ پارلیمانی وفد آئی پی یو اسمبلی سمیت اس سے متعلقہ اجلاسوں میں شرکت کرے گا۔ علاوہ ازیں وفد میں شامل ارکان اسمبلی 159 ممالک سے آئے ہوئے ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں ایک دوسرے کے تجربات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :