عدالتی ہفتہ  اوگرا کرپشن اکبر بگٹی موت کی عدالتی تحقیقات  انتخابی عذر داریوں سمیت ہم مقدمات کی سماعت ہوگی

چیف جسٹس نے چھ بینچ تشکیل دے دیئے  کراچی رجسٹری میں بھی ایک بینچ کیسز کی سماعت کریگا

اتوار 29 مارچ 2015 16:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان اوگرا کرپشن  پولیس فاؤنڈیشن نظر ثانی کیس  اکبر بگٹی موت کی عدالتی تحقیقات  انتخابی عذر داریوں سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی اس ضمن میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے سپریم کورٹ میں پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لئے 6 بینچ تشکیل دے دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے ہفتے اوگرا کرپشن کیس، پولیس فاؤنڈیشن نظرثانی کیس، نواب اکبر بگٹی کی موت کی عدالتی تحقیقات، انتخابی عذرداریاں اور سزاے موت پر عمل درآمد سے متعلق مقدمات سمیت دیگر کیسز کی سماعت ہوگی، جن کی سماعت کیلئے سماعت اسلام آباد میں 5  کراچی رجسٹری کے لئے ایک بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق بنچ نمبرایک چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس امیرہانی مسلم اور جسٹس اعجاز چوہدری پرمشتمل ہوگا، بنچ نمبر 2 جسٹس جواد ایس خواجہ کی سر براہی میں مقدمات کی سماعت کرے گا، بنچ نمبر 3 جسٹس ثاقب نثار، بنچ نمبر 4 جسٹس آصف سعید کھوسہ اور بنچ نمبر 5 کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل کریں گے تاہم یکم اپریل سے بنچز کی ترتیب تبدیل ہوجائے گی۔

آئندہ ہفتے لاہور، پشاور اور کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی تاہم کراچی رجسٹری میں ایک بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔