انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس یکم اپریل کو ہوگا

اتوار 29 مارچ 2015 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس یکم اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ساڑھے دس بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینئر زاہد حامد کرینگے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کمیٹی کو بریفنگ دینگے  انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال اور الیکشن کمیشن کی جانب نئے شناختی کارڈ ہولڈر کے ووٹوں کا اندراج سے متعلق غور کیا جائیگا جبکہ کنوینیر کی اجازت سے دیگر مختلف امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔