گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بحال کی جائے، الطاف حسین

متحدہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے بیان

اتوار 29 مارچ 2015 16:13

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بحال کرکے آزادکشمیر کی طرز پر اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی سہولت دی جائے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم، ملک کی واحد لبرل ، جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے جو ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بحال کی جائے اور عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے وہاں کے تمام تاریخی راستوں کو کھولاجائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو آزادکشمیر کی طرز پر اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی سہولت دی جائے تاکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں آباد گلگتی اور بلتستانی عوام گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔