اسلام آباد،،ایف نائن پارک میں ہونے والی بسنت کو روکنے میں وفاقی پولیس ناکامی

اتوار 29 مارچ 2015 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بسنت اور کبوتر بازوں نے سیکورٹی کے پیچے کو ”بوکاٹا “ کرتے ہوئے تمام احکامات ہوامیں اڑا دئیے ،ایف نائن پارک میں ہونے والی بسنت کو روکنے میں وفاقی پولیس ناکام رہی ،پوش سیکٹرز عوام کی بڑی تعداد میں گڈے ،ڈوروں کے ساتھ شرکت سیکورٹی اہلکار بھی آسمان پر بھرے رنگوں سے لطف انداز ہوتے رہے ۔

آن لائن کو حاصل معلومات کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آباد انتظامیہ کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سیون ، جی سکس میں پولیس فلیٹو ں کے اطراف ،تھانہ مارگلہ کی حدود میں ایف نائن پارک ،جی نائن سیکٹر میں پتنگ باز بسنت کے سلسلہ میں ٹولیوں اور ہجوم کی شکل میں نمودار ہو سکتے ہیں جن کی سیکورٹی سے متعلق ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بسنت کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں بلخصوص سیکٹر جی سیون میں کبوتر بازوں نے لاکھوں روپے شرائط پر ایک میلے کی شکل میں بازیاں لگا رکھی ہیں ۔ان پربھی سیکورٹی اقدامات یا ان کو روکنے کے مبینہ قانون احکامات دئیے جائیں ۔ واضح رہے کہ پتنگ بازی اور کبوتر اڑان کے خلاف واضح قانون ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس بااثر باز اور اڑان مافیا کے سامنے سرنگوں ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :