وفاقی وزیر داخلہ نے نادرا ڈائریکٹر کے سیکنڈل کا نوٹس لے لیا

اتوار 29 مارچ 2015 15:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) نادرا چیئرمین کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے بھی رنگیلے ڈی جی نیٹ ورک کی کرپشن اور لڑکی کے ساتھ سیکنڈل کا نوٹس لے لیا ہے۔حساس ترین عہدہ پر تعینات ڈائریکٹر جنرل نادرا سے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی تفتیش کے لیے رسائی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے نادرا کو کہا ہے کہ حساس نوعیت کے سیکشن کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل اشفاق احمد کی انکوائری شفاف اور اس نیٹ ورک میں دیگر شامل لوگوں کی بھی نشاندہی کی جائے ، دوسری جانب نادرا چیئرمین نے کرپشن اور لڑکی سیکنڈل میں ملوث ڈی جی کو معطل کر کے ایک انکوائری کا حکم پہلے سے ہی دے رکھا تھا۔

واضع رہے کہ ڈی جی اشفاق احمد چند روز قبل اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کے باعث ادارہ نے اس کے خلاف ایک انکوائری کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :