کراچی،نجی ٹی وی چینل اور اخبارات کے دفاتر کے باہر سے رکاوٹیں ختم

اتوار 29 مارچ 2015 15:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر نصب بیریئر کے خلاف رینجرز نے کارروائی کی ہے، نجی ٹی وی چینل اور اخبارات کے دفاتر کے باہر سے رکاوٹیں ختم کردی ہیں تاہم پوش علاقوں میں حفاظتی بیریئرز اور رْکاوٹیں تاحال نہیں ہٹائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے رینجرز کی جانب سے غیرقانونی رکاوٹیں اور بیرئیرز ہٹانے کے لئے آئی آئی چندریگر روڈ پرکارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

جہاں نجی ٹی وی اور اخبارات دفاترکے باہر اور اطراف میں لگے غیر قانونی بیرئیرز اور کانکریٹ بلاکس کو ہٹادیا، رینجرز اہلکاروں نے ہیوی مشینری کی مدد سے بیرئیرز کو اکھاڑا گیا۔جبکہ کانکریٹ بلاکس کی رکاوٹوں کو بھی سڑک سے ہٹا دیا گیا۔آئی آئی چندریگر روڈ پر دیگر مقامات پر بھی غیر قانونی بیرئیرز اور رکاوٹیں ختم کی گئی ہیں۔ تاہم پی ای سی ایچ ایس، طارق روڈ، بہادر آباد، محمد علی سوسائٹی، گلشن اقبال اور دیگر پوش علاقے ایسے ہیں جہاں حفاظتی رْکاوٹیں تاحال برقرار ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گلی محلوں میں بیریئرز اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی وارداتوں کے پیش نظر لگائے تھے اور شہر میں یہ خطرہ اب بھی کم نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :