گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بحال کی جائے، عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے تاریخی راستوں کو کھولاجائے،آزادکشمیر کی طرز پر اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی سہولت دی جائے، مختلف شہروں میں آباد گلگتی اور بلتستانی عوام گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں ووٹ کا حق استعمال کرسکیں

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا مطالبہ

اتوار 29 مارچ 2015 15:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بحال کرکے اسے آزادکشمیر کی طرز پر اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی سہولت دی جائے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم، ملک کی واحد لبرل ، جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے جو ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے اور مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بحال کی جائے اور عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے وہاں کے تمام تاریخی راستوں کو کھولاجائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو آزادکشمیر کی طرز پر اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی سہولت دی جائے تاکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں آباد گلگتی اور بلتستانی عوام گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔