نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت ایک ترقی یافتہ اور پر امن معاشرے کی عکاس ہوتی ہے‘گل صاحب شاہ

معاشرے سے جہالت کا اندھیرا ختم کرنا ہم سب کی مشترکہ اخلاقی،قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے‘تقریب سے خطابن

اتوار 29 مارچ 2015 15:04

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) معاشرتی سدھار میں تعلیم کا کردار کلیدی ہے،نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت ایک ترقی یافتہ اور پر امن معاشرے کی عکاس ہوتی ہے ،اخلاقی و سماجی الجھنوں سے نجات کا واحد راستہ بچوں کی عصر حاضر کے تقاضوں سے اراستہ تعلیم و تربیت ہے،حبیب ایجوکیشن آکیڈمی ھنگو کا قیام کوالٹی ایجو کیشن کی طرف ایک مثبت قدم ہے ان خیالات کا اظہار سابق ناظم گنجانو کلے اور ممتاز سماجی شخصیت گل صاحب شاہ،مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سکریٹری عبدالواحد اورکزئی،ماہر تعلیم شاہ محمد خان،ادارے کے ایم ڈی دوست محمد اور دیگر نے حبیب ایجوکیشن آکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں مشران اور علاقہ عوام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گل صاحب شاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ معاشرے سے جہالت کا اندھیرا ختم کرنا ہم سب کی مشترکہ اخلاقی،قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

والدین کا اپنی اولاد کے لیے سب سے بہترین تحفہ انہیں معیاری تعلیم سے اراستہ کرنا ہے۔ہمارا مذہب ہمیں اپنی اولاد کی بہترین تعلیم و تربیت کی ترغیب دیتا ہے اور ایسی اولاد کو اللہ تعالی کا خاص انعام قرار دیتا ہے جو زیور تعلیم سے اراستہ ہوتے ہیں اور اخلاقی قدروں کے فروغ کا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں مقررین نے کہا کہ معاشرے میں برداشت،احترام انسانیت کا کلچر تعلیم عام کرنے سے ہی پروان چڑھتا ہے ۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ دور جدید کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے بچوں کی معیاری تعلیم کا اہتمام کریں ۔اور ایسے تعلیمی اداروں کا انتخاب کریں جو جدید خطوط پر قائم ہوں اور کوالیفائیڈ سٹاف کے حامل ہوں۔حبیب ایجوکیشن آکیڈمی کے ایم ڈی دوست محمد نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصد ،ادارے کی ترجیحات اور ادارے میں طلباء و طالبات کے لیے دستیاب سہولیات کے بارے میں شرکاء کو بریف کیا۔اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ادارہ کوالٹی ایجو کیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :